لڑائی جھگڑا، مقدمہ میں ملوث دو ملزم بری

لڑائی جھگڑا، مقدمہ میں ملوث دو ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث دو ملزموں کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف کے روبرو کاہنہ پولیس نے ملزمان شاہد علی اور ایوب بیگ کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا تھا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف لڑائی جھگڑا کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا،جبکہ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی اور ملزمان میں غلط فہمی کی بنیاد پر جھگڑا ہوا تھا،ملزمان اور مدعی میں راضی نامہ ہو چکااہے اور عدالت میں داخل بھی کروا دیا گیا ہے ،،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مدعی اور ملزمان میں راضی ناکی بنیاد پر ملزمان شاہد علی اور ایوب بیگ کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

راضی نامہ

مزید : علاقائی


loading...