انسانی اعضاء کی پیوندکاری کا قانون ایف آئی اے کے شیڈول میں شامل،نوٹیفیکیشن جاری

انسانی اعضاء کی پیوندکاری کا قانون ایف آئی اے کے شیڈول میں شامل،نوٹیفیکیشن ...

اسلام آباد(آن لائن)انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے قانون کو ایف آئی اے کے شیڈول میں شامل کردیا گیا،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق انسانی اعضا کی پیوند کاری کے قانون کو ایف آئی اے کے شیڈول میں شامل کر دیا گیا ایف آئی اے کو انسانی اعضا کی پیوند کاری سے متعلق تحقیقات کا اختیار مل گیا اور ایف آئی اے غیر قانونی طور پر انسانی اعضا کی پیوند کاری پر کارروائی کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے غیر معیاری اسٹنٹس کے حوالے سے بھی تحقیقات کر سکے گااورغیر معیاری اسٹنٹس بیچنے اور لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...