پاک چین دوستی خطے میں پائیدار امن قائم کرے گی:صدر مملکت

پاک چین دوستی خطے میں پائیدار امن قائم کرے گی:صدر مملکت

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی خطے مین پائیدار امن قائم کرے گی، پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل سے خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز چین کی سی پی پی سی سی کے چیئرمین یوژینگ شنگ کی قیادت مین وفد کی ملاقات کے دوران کیا، صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کو معاشی استحکام دے گی، سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے چینی ماہرین کی حفاظت کیلئے ہزاروں سیکیورٹی اہلکار مامور ہیں چین کے ساتھ ہماری خارجہ پالیسی بنیادی جزو ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...