نادہندہ کا ایک کنال کا گھر نیلام کرنے کا حکم

نادہندہ کا ایک کنال کا گھر نیلام کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے عسکری کمرشل بینک کے نادہندہ کیپٹل سٹیل ملز کا ایک کنال کا گھر نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیلامی کے لئے 5مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔بینکنگ عدالت کے جج نے عسکری کمرشل بنک سرکلر روڈ کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیپٹل سٹیل ملز کے منیجنگ پارٹنر محمد سلیم نے شادمان کالونی نمبر ایک میں واقع ایک کنال کا گھر رہن رکھوا کر بینک سے 80لاکھ روپے کا قرض لیا، بینک نادہندہ نے طے شدہ مدت میں قرض کی رقم ادا نہیں کی ۔
نادہندہ

مزید :

علاقائی -