گورنر پنجاب سے آئی جی مشتاق سکھیرا کی الوداعی ملاقات
لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورتحال خصوصا آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں استعدا د کار میں اضافے اور مزید بہتری لانے کے لیے انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں بہتری اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں خصوصا تھانوں میں کمپیوٹرائز اور آن لائن ایف آئی آر کے اندراج کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔گورنر پنجاب نے مشتاق احمد سیکھرا کی بطور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خدمات کو سراہااور کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔