امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی مستحکم تعلقات چاہتے ہیں: اعزاز چوہدری

امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی مستحکم تعلقات چاہتے ہیں: اعزاز چوہدری

واشنگٹن(اے این این) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کیساتھ باہمی احترام پر مبنی مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے ایشیا پیسفک کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ٹدیوہو سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت انسداد دہشتگردی اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اعزاز چودھری کا کہنا تھا پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی مضبوط اور پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...