ڈی جی رینجرز کی آئی جی سندھ سے ملاقات، کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

ڈی جی رینجرز کی آئی جی سندھ سے ملاقات، کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

کراچی(صباح نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا جہاں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ڈی جی رینجرز نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی جس میں کراچی میں جاری آپریشن اور شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سندھ بھر میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...