تحریک انصاف کا سنٹرل پنجاب کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان

تحریک انصاف کا سنٹرل پنجاب کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف نے سنٹرل پنجاب کیلئے 44رکنی تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا ہے جس کے لیے وسطی پنجاب کے صوبائی صدر عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کیلئے مہر واجد عظیم ،محمد منشاء سندھو ، خالد عزیز لون اورچوہدری شاہ نواز چیمہ سینئر نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں آجاسم شریف ،انیس علی ہاشمی ،حاجی عرفان بٹ ، ڈاکٹر مراد راس ،جواد حسن منج،ناصر چیمہ ،ایاز نکئی ،عمر فاروق مائر ،رانا شہزاد حفیظ ،قمر جاوید گجر اور رانا امتیاز احمد خان کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے ،ملک اعظم اور علی امتیاز وڑائچ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ اعظم عباس بھٹی ،مبین حیات،حسن نواز گوندل ،طارق ساہی ، حامد سرور ،میاں یامین ٹیپواورمیاں اکرم عثمان پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل ریجن پنجاب کیلئے میاں محمد افتخار سیکرٹری فنانس ،مہر فیاض ایڈووکیٹ سیکرٹری لیگل افئیرز،جنید رزاق ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری لیگل افئیرز ،چوہدری مدثر مچیانہ سیکرٹری پبلک ویلفئیر، ڈاکٹر عارف الدین سیکرٹری ایجوکیشن اور راجہ شبیر کو سیکرٹری لیبر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فرخ جاوید مون سیکرٹری پبلسٹی شمروزموہل سیکرٹری ایگریکلچر ڈاکٹر شاہینہ آصف سیکرٹری ہیلتھ ،شہنیلا روتھ سیکرٹری مینارٹیز ،آصف سہیل کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری مینارٹیز ، جمشید بٹ سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ ،قاری محمد افضل سیکرٹری علماء ،عرفان حسن سیکرٹری کلچر،ملک بابر اعوان سیکرٹری کسان ،حاجی طاہر نوید ،سیکرٹری ٹریڈرز ،ملک زمان نصیب ڈپٹی سیکرٹری ٹریڈرز ،احسان ورک سیکرٹری انڈسٹریز اور خواجہ شمس الحسن کو پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا سیکرٹری اوور سیز نامزد کر دیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...