مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہوراورمختلف شہروں میں آج مزید بارش کا امکان

مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہوراورمختلف شہروں میں آج مزید بارش کا امکان

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری نے ملک بھر میں موسم خوش گوار کر دیا اور آتی گرمی کو روک دیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گااورآئندہ 12گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 116، راولاکوٹ114، گڑھی دوپٹہ69،مظفر آباد31، جہلم74، منگلا66، ٹوبہ ٹیک سنگھ59، منڈی بہاؤالدین55، سرگودھا میں55، جوہرآباداورچکوال51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دادو 39، میرپور خاص 39،شہید بینظیرآباد ،مٹھی، چھور 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد میں 23، لاہور میں 28، کراچی میں33 ، پشاور میں25 ، کوئٹہ میں 14، مری میں 10، فیصل آباد میں 28، ملتان میں30 اور حیدر آباد میں34 سنٹی گریڈ رہا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...