پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس ہاسٹلز میں پولیس اور جامعہ انتظامیہ کا سرچ آپریشن

پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس ہاسٹلز میں پولیس اور جامعہ انتظامیہ کا سرچ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے ہاسٹلز میں رات گئے پولیس اور جامعہ کی انتظامیہ نے سرچ آپریشن کیا ،ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف کی زیر نگرانی سرچ کارروائی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران ہاسٹلز میں مقیم طلباء سے پوچھ گچھ سمیت کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی، آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا ،یاد رہے گزشتہ دنوں کلچر ڈے کے موقع پر دو طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کے باعث یونیورسٹی میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے ، جس کے باعث جامعہ کو تین روز کیلئے بند کرنا پڑ گیا تھا ۔
سرچ آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -