پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن کو 15 روز کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن کو 15 روز کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کے قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن کو پندرہ روز کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تاہم برینڈ ہلڈن نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ، اضافی چارج چیف فنانشنل آفیسر نیئر حیات کو دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن کو پندرہ روز جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے مگر برینڈ ہلڈن نے جبری رخصت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے چیف فنانشل آفیسر نیئر حیات کو قائم مقام سی ای او کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے جنہوں نے اپنا چارج لینے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی واضح رہے کہ برینڈ ہلڈن پر طیاروں کے متعلق کیس میں ایف آئی اے اور پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم تحقیقات کررہی ہے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج ہے وہ بیرون ملک بھی نہیں جاسکتے ۔
پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -