نیب افسربدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششیں تیز کردیں: چیئرمین نیب

نیب افسربدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششیں تیز کردیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کے افسران زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کر دیں اور اپنے قومی فرائض کی ادائیگی میں مکمل شفافیت کو شعار بنائیں ۔وہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ شکایت پر کارروائی عمل میں لاتا ہے، ادارہ کا عملی طریقہ کار کیسز پر کارروائی کیلئے شکایت کی تصدیق، انکوائری اور انوسٹی گیشن کے تین مراحل پر مشتمل ہے، نیب کو 22 ارب روپے کے مضاربہ کیس میں 40 ہزار شکایات موصول ہوئیں، مضاربہ کیس کے علاوہ شکایات، انکوائریز اور انوسٹی گیشن کے اعداد و شمار 2016ء کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2017ء میں تقریباً دوگنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی کرپشن پر تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی۔ قمر زمان چوہدری نے نیب افسران کو ہدائت کی کہقومی فرائض کی ادائیگی میں مکمل شفافیت کو شعار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کیلئے یہ امر حوصلہ افزاء ہے کہ پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے پہلی مرتبہ انسداد بدعنوانی کو گورننس کے تناظر میں پاکستان میں ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنایا ہے اور 11 ویں پانچ سالہ منصوبہ میں بدعنوانی کے ایشوز کیلئے ایک خصوصی باب شامل کیا ہے تاکہ بدعنوانی کے انسداد کیلئے 11 ویں پانچ سالہ منصوبہ میں مقررہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...