بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے کے دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ہیں، انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں بلاول ہاؤس پہنچا دیا گیا ۔ چےئر مین پیپلز پارٹی آج پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے کھاریاں جائیں گے ۔ وہ 8اور 9اپریل کو جنوبی پنجاب کے 9اضلاع کی تنظیموں کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی لاہور سے واپسی کے ایک دو روز بعد سابق صدر مملکت و صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری لاہور آئیں گے، وہ بھی ایک ہفتہ لاہور میں قیا م کریں گے اور 17اپریل کو پیپلزپارٹی کے قصور میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...