گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہسپتال میں حالت نازک

گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہسپتال میں حالت نازک

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں سخت پا بندی کے باوجود گزشتہ روز بھی پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث 20سالہ موٹر سائیکل سوار گلے پر ڈور پھر نے سے شدید زخمی ہو گیا۔مسلسل آدھ گھنٹہ تک جائے وقوعہ پر خون میں لت پت ہوکر تڑپتارہا۔راہ گیرپولیس ایمرجنسی 15پر بار بارکال کرتے رہے لیکن ایمر جنسی 15کا نمبر مصروف ہونے کے رابطہ نہ ہوسکا اور آخر کا ر ایمرجنسی 15پر رابطہ ہونے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی تو اس وقت راہ گیروں نے ریسکیو 1122کی مدد سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لئے سرو سز ہسپتال منتقل کر دیا۔اطلاع ملنے پر ایس پی سول لائنز سمیت پو لیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔بتا یا گیا ہے کہ گڑھی شاہو کا رہاشی 20سالہ احسن علی گزشتہ شام اپنی موٹر سائیکل پر کنال روڈ سے گزر رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈوراسکے گلے پر پھر گئی جس کے باعث وہ خون میں لت پت ہوکر موٹر سائیکل سے گر پڑا جس پر وہ شدید زخمی ہو گیا واقعہ پر پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس پر راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو1122 کی گاڑی کے ذریعے زخمی ہونے والے نوجوان کو سروسز ہسپتال میں پہنچایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف حرکت میں آ گئے اور ایس پی سول لائن سیدعلی رضا اور ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل محمد عثمان سمیت ایس ایچ او مغل پورہ کی سخت سرزنش کی۔ جس کے ساتھ ہی ایس پی سول لائن، ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل اور ایس ایچ او مغل پورہ کی دوڑیں لگ گئیں اور ایس پی سول لائن سید علی رضا، ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل کے ہمراہ سروسز ہسپتال پہنچ گئے جہاں رات تک زخمی ہونے والے نوجوان کو پولیس افسران خود خون کی بوتلیں لگواتے رہے۔تاہم رات گئے تک زخمی نوجوان کی ہسپتال میں حالت نازک بیان بتائی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...