پارلیمنٹ ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام کو متحرک کرسکتی ہے، شیری رحمن

پارلیمنٹ ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام کو متحرک کرسکتی ہے، شیری رحمن

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام کو متحرک کرسکتی ہے،جنرل راحیل شریف کو فوجی اتحاد میں ایران سمیت دیگر ممالک کو شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے،فوجی اتحاد کو مسلم دنیا میں فرقہ واریت کی خلیج ختم کرنے کیلئے ایک موقع بنانا چاہئے۔ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں پیپلزپارٹی کی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عوام کو متحرک کرسکتی ہے، حکومت نے پارلیمنٹ کو مکمل غیرفعال کیا ہوا ہے، نیشنل ایکشن پلان ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے، پارلیمنٹ کو نیشنل ایکشن پلان سے متعلق کوئی بریفنگ یا جوابدہی نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی پچھلے الیکشن میں سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے انتخابی مہم نہیں چلاسکیں، سیاستدان اپنی جان بچانے کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، دوسرے اداروں کے سیکیورٹی انتظامات سیاستدانوں سے ڈبل ہوتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں۔

شیری رحمن

مزید : صفحہ آخر


loading...