راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی گورنرسندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے،خواجہ سعد رفیق

راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی گورنرسندھ کا بیان ان ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ، ان کے بارے میں گورنرسندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنرسندھ زبیر عمر کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ راحیل شریف نے پوری جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ہے، ان کے بارے میں گورنر سندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ، کراچی آپریشن میں کامیابیاں افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوش ہے

مزید : صفحہ آخر


loading...