اداکارہ نور کے شوہر ولی حامد نے خُلع کی درخواست کو چیلنج کر دیا

اداکارہ نور کے شوہر ولی حامد نے خُلع کی درخواست کو چیلنج کر دیا

لاہور (نامہ نگار) اداکارہ نور کے شوہر ولی حامد نے نور کی درخواست کو چیلنج کر دیا ہے، درخواست گزار ولی حامد نے اداکارہ نور کی خلع لینے کی یکطرفہ درخواست کو سول کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔َ ولی حامد نے مو قف اختیار کیا کہ نور سے محبت کرتا ہوں، طلاق نہیں دینا چاہتا، نور کی خلع لینے کی درخواست پر مجھے بھی سنا جائے۔ ولی حامد نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ یکطرفہ کارروائی کا حکم بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ مقا می عدالت نے ولی حامد کے عدالت میں پیش نہ ہو نے پر یکطرفہ فیصلہ کا حکم دیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...