ڈیفنس اے ،صحافی اویس خوشنود خان کی رہائش گاہ پر 12لاکھ کاڈاکہ

ڈیفنس اے ،صحافی اویس خوشنود خان کی رہائش گاہ پر 12لاکھ کاڈاکہ

لاہور(خبر نگار)ڈیفنس اے کے علاقہ میں رہائش پذیر ایم ڈی روزنامہ ’’ صحافت و دوپہر ‘‘اویس خوشنود خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی پر مامور دوگارڈوں نے اہل خانہ کوگن پوائنٹ یر غمال بنا کر خاتون خا نہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے 12 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اورچار موبائل فون سیٹ لوٹ لئے اورفرار ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ،اے ایس پی کینٹ سمیت پو لیس کی بھاری نفری کے علاوہ اسپیشل برانچ اور سی آ ئی اے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پو لیس نے سیکیورٹی کمپنی سیف ہینڈز کے مالک سمیت 4 افراد کے خلاف مقد مہ درج کر کے ایک ملزم کے دو رشتے داروں کو گر فتار کر لیا ہے جبکہ اصل ملزمان کی گر فتاری کے لئے چھا پے مار نا شروع کر دئے ہیں ۔تفصیلات کے مطا بق ڈیفنس اے کے علاقہ ڈی ایچ اے ڈبل جی میں گزشتہ چند سال ے رہائش پذیر ایم ڈی روز نا مہ صحافت ودوپہر اویس خوشنود خاں کی رہائش گاہ پر چند روز قبل سیف ہینڈز نا می سیکیورٹی کمپنی کے سپر وائزرگل زیب نے گھر کی سیکیورٹی کے لئے 2 گارڈز مہیا کئے۔ گز شتہ روز جب اویس خو شنود خاں گھر سے اپنے دفتر پہنچے ہی تھے کہ ان کی غیر موجودگی میں دونوں سیکیورٹی گارڈوں نے گن پوائنٹ پر اہل خا نہ کو یرغمال بنالیااو لوٹ مارشروع کر دی۔سیکیورٹی گارڈز ڈکیتی کی واردات کے دوران انکی بیگم اور ایک سال کی بیٹی کو قتل کر نے کی دھمکیاں دیتے اورخاتون کا گلا دباکر تشدد کرتے رہے اور گھر سے لوٹ مار کے دوران 12لاکھ سے زائدمالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون سیٹ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ان کی بیگم نے اپنی جان بچا تے ہوئے واش روم میں جا نے کے بعد دروازہ بند کر کے انہیں فون کر دیا اسی دوران پو لیس سمیت حساس اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے ،پو لیس نے کمپنی مالک سمیت 4افراد کے خلاف نا مز مقد مہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے چھا پے مار نے شروع کر دئے ہیں۔ ایس ایچ او رضا اور انچارچ انویسٹی گیشن عدنان نے بتا یا کہ ایک گارڈ کے دو رشتے داروں اور تین دوستوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کو جلد گر فتار کر لیا جائے گا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...