سندھ حکومت کے سابق مشیر نواب علی لغاری اسلام آباد سے اغواء، نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

سندھ حکومت کے سابق مشیر نواب علی لغاری اسلام آباد سے اغواء، نامعلوم ملزموں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کے سابق مشیر نواب علی لغاری کو اسلام آباد سے اغواء کر لیاگیا۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں مغوی کے کزن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رات کو تین گاڑیاں آئیں اور سواں گارڈن میں رہائش پذیر نواب علی لغاری کو گھر سے اٹھا کر لے گئیں۔ مدعی رمضان لغاری کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے 12 بجے گھر کی گھنٹی بجی، دروازہ کھولنے پر کچھ لوگوں نے خود کوسرکاری اہلکار بتاتے ہوئے نواب علی لغاری کو ملازمین کے شناختی کارڈ چیک کرانے کو کہا۔ علی لغاری شناختی کارڈ چیک کرانے کیلئے باہر نکلے تو تین گاڑیوں میں سوار لوگ انہیں زبردستی ساتھ بٹھا کر لے گئے۔ دوسری جانب پولیس نے سابق مشیر کی بازیابی کیلئے سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -