پیپلز پارٹی چالیس چوروں کا ٹولہ ہے، آئندہ انتخابات کے بعد سندھ میں بھی شیر دھاڑے گا: عابد شیر علی

پیپلز پارٹی چالیس چوروں کا ٹولہ ہے، آئندہ انتخابات کے بعد سندھ میں بھی شیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ (این این آئی)وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے جس نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ٹھٹھہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ 1970 سے اب تک پیپلزپارٹی کا 37 سالہ دور سیاہ ترین دور رہا ہے ٗیہ پارٹی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے جس نے عوام کو کچھ نہیں دیا اور اس پر ایک ہی خاندان قابض رہا۔عابد شیرعلی نے کہاکہ آصف زرداری کرپشن کے ہیڈ ماسٹر ہیں اور شرجیل میمن کرپشن کے بادشاہ ہیں جس نے سندھ کے 5 ارب روپے لوٹے اور3 سال لندن پھر دبئی میں رہے تاہم وہاں انہیں کوئی بیماری یاد نہیں آئی اب عدالت کے سامنے کہتے ہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم تھا تاہم اب ہم چالیس چوروں کو سمندر پار نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ پرائمری ایجوکیشن کمزور ہے،اگر سندھ میں غریبوں کو تعلیم دی گئی ہوتی توآج خورشید شاہ نہیں غریب کا بچہ ایم این اے ہوتا۔وزیرمملکت نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پرسندھ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے آئے ہیں نوازشریف اب اس صوبے کے عوام کی سنیں گے اور شیر کی دھاڑ سے تیر الٹے ہو جائیں گے اور سندھ میں آئندہ وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا عوام ملک میں تبدیلی لانے کیلئے نوازشریف کا ساتھ دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -