بھارت نے چپ سادھ لی، کشن گنگا، رتلے آبی منصوبوں پر مذاکرات خطرے میں پڑ گئے

بھارت نے چپ سادھ لی، کشن گنگا، رتلے آبی منصوبوں پر مذاکرات خطرے میں پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) عالمی بنک کی زیر نگرانی پاکستان اور بھارت کے مابین رواں ماہ واشنگٹن میں کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر سیکریٹری سطح پر مذاکرات کے انعقاد کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، اس حوالے سے پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے برطانوی نشریا تی ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ واشنگٹن میں پاک بھارت مذاکرات طے شدہ وقت پر ہوتے ہیں یا نہیں اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، ان مذاکرات میں شرکت کے بارے میں دونوں فریقین کی جانب سے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔ مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ دونوں ملکوں کی جانب سے کیا جانا ہے جس کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے گزشتہ ماہ دو سال کے تعطل کے بعد بھا ر ت پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈس واٹر کمشنروں کی سطح پر مذاکرات بحال کرنے پر رضامند ہوا تھا۔ ان مذاکرات کے بعد پاکستان کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو متنازع منصوبوں پر اپریل میں واشنگٹن میں بات چیت ہو گی، تاہم بھارت نے ان مجوزہ مذاکرات کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -