مقبوضہ کشمیر ، پاکستانی وردی پہن کرقومی ترانہ پڑھنے والی کشمیریوں کی پوری ٹیم گرفتار ، عوام مشتعل ، تھانے کا گھیرا ؤ

مقبوضہ کشمیر ، پاکستانی وردی پہن کرقومی ترانہ پڑھنے والی کشمیریوں کی پوری ...

سری نگر(اے این این)مقبوضہ کشمیر میں پاکستا ن کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کرکٹرز کوبھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی ٹیم کا یونیفارم پہن کر قومی ترانہ پڑھنے والے 11کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔سنٹرل کشمیر ڈپٹی انسپکٹر جنرل غلام حسن بھٹ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام کھلاڑی پولیس سٹیشن میں ہیں۔کشمیر ی کرکٹرز کے حق میں پولیس سٹیشن کے سامنے سینکڑوں کشمیری نوجوانوں نے مظاہرہ بھی کیاگیا،مظاہرین نے پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر پولیس اور بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ 2اپریل کو کشمیر ی کرکٹرز نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہن کرمیچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی۔

کرکٹر گرفتار

مزید : صفحہ اول


loading...