سی پیک عظیم منصوبہ ، سفارتی عسکری محاذ پر چینی معاونت قابل قدر ہے : وزیر اعظم نواز شریف

سی پیک عظیم منصوبہ ، سفارتی عسکری محاذ پر چینی معاونت قابل قدر ہے : وزیر اعظم ...

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ ایک سڑک ایک خطے کے فورم میں شرکت کیلئے چین جانے کا اعلان کر تے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پاکستان اور چین سٹرٹیجک شراکت دار ہیں دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات بہتر مستقبل کا پیش خیمہ ہیں ،سی پیک سے خطے کے ممالک میں قریبی روابط قائم ، لاکھوں افراد مشترکہ وسائل سے مستفید ہوسکیں گے ۔گزشتہ روزاسلام آباد میں چین کی سی پی پی سی سی کے چیئرمین یوزنگ شنگ کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا پاکستان اور چین قریبی دوست ممالک ہیں جن کے درمیاں تعلقات 15ء میں چینی صدر کے دورہ پاکستان سے مزید مستحکم ہوئے ہیں چین کا پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنک میں سفارتی ودیگر تعاون بھی قابل تعریف ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کا قیام بھی وقت کی اشد ضرورت ہے اور چینی وفد کے اس دورے سے دونوں ممالک کی پالیما ن میں ادارہ جاتی تعلقات قائم ہوں گے جن سے قریبی تعاون اور دستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوجائیں گے ۔ سی پیک دونوں ممالک کے درمیاں بہتر تعلقات اور علاقائی روابط کے فروغ کی بڑی علامت ہے۔ منصوبہ سے پاکستان اور چین کیساتھ ساتھ خطے اور اقوم عالم کے باشندے مستفید ہوسکیں گے جو حقیقی تبدیلی و ترقی کی دیرپا علامت ہوگی ۔ آئندہ ماہ ایک سڑک ایک خطے سے متعلق منعقدہ فورم میں شرکت سے نہ صرف روابط بنیادی ڈھانچے اور تجارت کے شعبوں بلکہ عوامی سطح کے تبادلوں اور تھنک تھیکس کے درمیاں بھی تعاون کو بڑھانے کا موقع ملے گا۔ دریں اثناء وزیر اعظم نواز شریف سے جرمنی کے اقتصادی تعاون و ترقی کے وزیر گیرڈ مولر نے بھی ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا پاکستان اور جرمنی کے درمیاں کثیر الجہتی تعاون دوستانہ اور دو طرفہ تعلقات قائم ہیں پاکستان اقتصادی اور سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے باعث جرمنی سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں دوطرفہ چیمبر آف کامرس کی تجویز پیش کرتا ہے تاکہ دونوں ممالک کی کوشش ثمرآور ثابت ہوسکے جرمن وزیر نے دونوں ممالک کے درمیاں باہمی روابط اور تعلقات بڑھا نے کے حوالے سے وزیر اعظم کے عزم کا خیر مقدم کیا اور بہترین مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول


loading...