تحریک انصاف 15کروڑ کے اثاثوں کیساتھ امیر ترین پارٹی ، جماعت اسلامی کا دوسرا نمبر

تحریک انصاف 15کروڑ کے اثاثوں کیساتھ امیر ترین پارٹی ، جماعت اسلامی کا دوسرا ...

اسلام آباد(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جس کے مطابق متعدد جماعتوں کی آمدن ان کے اخراجات سے کم ہے ، اپوزیشن پارٹیاں حکمران جماعت کو اثاثوں اور آمدن میں پیچھے چھوڑ گئیں۔ سالانہ کمائی میں ایم کیو ایم، اخراجات اور اثاثوں میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کے اثاثے ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد کے ہیں۔ سال 2015میں مسلم لیگ نون کی آمدن 1کروڑ 65 لاکھ جبکہ مختلف اجلاسوں، تفریح اور دیگر کاموں کی مد میں پارٹی کی جانب سے 4کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کئے گئے۔پاکستان کی دوسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی نے 10کروڑ روپے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کو منتقل کردئیے جس کے بعد اس کے کل اثاثوں کی مالیت 49لاکھ روپے رہ گئی، پیپلزپارٹی کی آمدن 2کروڑ روپے سے زائد جبکہ اخراجات 12 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکا بینک بیلنس 20کروڑ روپے سے زائد ہے۔تحریک انصاف کے اثاثوں کی مالیت 15کروڑ روپے سے زائد ہے۔ پی ٹی آئی نے سال 2015 میں انتخابی مہم پر 66لاکھ، اشتہارات کی مد میں 25لاکھ اور تفریح پر 28لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے اور مجموعی طور پر 36کروڑ 42لاکھ روپے کا خرچہ کیا۔پاکستان عوامی تحریک کے اثاثوں کی مالیت 11لاکھ 34ہزار روپے سے زائد جبکہ 2015میں جماعت کی کل آمدن ایک کروڑ 87لاکھ روپے اور اخراجات ایک کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔جماعت اسلامی کے اثاثوں کی مالیت 10کروڑ روپے سے زائد، مسلم لیگ(ق)کے اثاثوں کی مالیت 5کروڑ روپے، عوامی نیشنل پارٹی کے اثاثوں کی کل مالیت 2کروڑ 82 لاکھ روپے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے اثاثوں کی کل مالیت صرف ایک لاکھ 38ہزار روپے ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے اثاثوں کی مالیت 4کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے جب کہ جماعت نے شہدا فنڈ کیلئے 23کروڑ روپے سے زائد کا چندہ وصول کیا اور 2015میں 25کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کئے۔

اثاثے

مزید : صفحہ اول


loading...