مسلمان ہونے پر فخر ہے

مسلمان ہونے پر فخر ہے
 مسلمان ہونے پر فخر ہے

  


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف بات کرنے کے ساتھ اپنے مسلمان ہونے پر بھی بات کی،بیلا حدید اور ان کی بہن ماڈل گیگی حدید کو رواں سال فروری میں نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی لگانے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں دیکھا گیا تھا اور اس حوالے سے بیلا حدید کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس احتجاج میں شرکت کرنا ضروری تھا کیونکہ یہ ان کے لیے کافی ذاتی مسئلہ ہے۔ایک انٹرویو کے دوران بیلا حدید کا کہنا تھا کہ میرے والد پناہ گزین تھے جب وہ پہلی مرتبہ امریکا ا?ئے ، اس لیے امریکا میرے بھائی بہن اور میرے لیے گھر کی طرح ہی ہے ، میرے والد ہمیشہ سے بہت مذہبی رہے ، وہ ہمارے ساتھ عبادت کرتے تھے ، مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔اس سے قبل ایلے میگزین سے بات کرتے ہوئے بیلا حدید کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ ان کی قومیتوں کے باعث اچھا سلوک کیوں نہیں کیا جاتا، یہ صحیح نہیں ہے

مزید : صفحہ اول


loading...