ہرصورت پیش ہونے کا حکم

ہرصورت پیش ہونے کا حکم
 ہرصورت پیش ہونے کا حکم

  


راولپنڈی(آن لائن) کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج شیراز کیانی کی عدالت میں ہوئی تاہم چار ماہ بعد ہونے والی سماعت پر بھی ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔اس موقع پر ایان علی کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل گرل وطن سے باہر ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ماڈل کی ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست دی جائے اور ان کی وطن واپسی کے شیڈول کا تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا جائے۔عدالت نے ایان علی کو استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی ایک دن کی درخواست دی جائے۔فاضل عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے معاون وکیل کے پیش ہونے پر سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے ملزمہ کب واپس آئیں گی اور ان کا بیرون ملک مصروفیات کا شیڈول کیا ہے،وہ تو کہتی تھیں کہ مقدمے کا سامنا کروں گی اور عدالت میں بھی پیش ہوں گی۔عدالت نے آئندہ سماعت 6 جون کو ایان علی کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ ڈالر گرل ایان علی ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد بیرون ملک جاچکی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...