احتساب عدالت میں پیش

احتساب عدالت میں پیش
 احتساب عدالت میں پیش

  


کراچی(آن لائن) پانچ ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں زیرعتاب پیپلز پارٹی کے سابق وزیر صوبائی شرجیل انعام میمن احتساب عدالت میں پیش ہوگئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر پیپلزپارٹی رہنما کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن لاٹھی کے سہارے احتساب عدالت پہنچے ،وہ ریفرنس میں پہلی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔کراچی میں احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔شرجیل میمن پر 5 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن علیل ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر شرجیل میمن کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6مئی تک ملتوی کردی ۔شرجیل میمن نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ ڈاکٹر عاصم آپ سے زیادہ بہادر تھے جیل میں تھے بات کرتے تھے جس پر شر جیل میمن نے جواب دیا کہ ڈاکٹر عاصم بہادر تھے۔واضح رہے کہ شرجیل میمن نے ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

شرجیل میمن

مزید : صفحہ اول


loading...