چکوال ضمنی انتخاب:پیپلز پارٹی کے تحریک انصاف سے راستے جدا

چکوال ضمنی انتخاب:پیپلز پارٹی کے تحریک انصاف سے راستے جدا

چکوال( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 8 اپریل کو چکوال میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے راستے جدا کر لیئے۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی اس حوالے سے اعلیٰ سطح کی مشاورت ہوئی، جس میں پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آصف علی زرداری کے خلاف تقریر پر چکوال کے ضمنی انتخاب میں حمایت واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی تنظیم اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے حمایت واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اور اب پیپلز پارٹی چکوال کے انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت نہیں کرے گی۔چوہدری منظور احمد نے کہا کہ ’تحریک انصاف نے پہلے درخواست کرکے حمایت لی، پھر قیادت پر بے بنیاد تنقید کی، تحریک انصاف کو سیاسی آداب سیکھنے اور الزام تراشی کی سیاست ترک کرنا ہوگی، جبکہ عمران خان کا پارٹی قیادت کے بارے میں الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

چکوال ضمنی انتخاب

مزید : صفحہ اول


loading...