آئی جی سندھ سے متعلق حکم امتنا ع ختم کرنے کی استدعا مسترد ، اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں : سندھ ہائیکورٹ

آئی جی سندھ سے متعلق حکم امتنا ع ختم کرنے کی استدعا مسترد ، اے ڈی خواجہ کام ...

کراچی(اے این این) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنیکی استدعا مسترد کرتے ہوئے اللہ ڈنو خواجہ کو مقدمے کے حتمی فیصلے تک کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے گزشتہ روز آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت عالیہ کو اللہ ڈنو خواجہ کی بر طرفی سے متعلق صوبائی کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے استدعا کی کہ کیس میں آئی جی سندھ کو ہٹانے پر حکم امتناع ختم کیا جائے۔تاہم عدالت نے صوبائی حکومت کی استدعا مسترد کر دی اور اے ڈی خواجہ کو کیس کے حتمی فیصلے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

سندھ ہائیکورٹ

مزید : صفحہ اول


loading...