آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کا اعتراف کرلیا، کئی چیلنج درپیش

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کا اعتراف کرلیا، کئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کا اعتراف کرلیا۔ آئی ایم ایف نے اعلامیے میں پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کا اعتراف کیا ہے،یہ بھی خبردار کیا گیا کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف پورا نہیں ہوسکے گا۔مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ تین سالہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے خصوصا سی پیک میں سرمایہ کاری سے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے تاہم وسط مدتی بنیادوں پر یہ چھ فیصد تک پہنچ جائے گی۔ آئی ایم ایف مشن ہیڈ ہیرالڈ فنگر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی شعبے سمیت تاحال کئی چیلنج درپیش ہیں خصوصا برآمدات نہ بڑھنے اور سست صنعتی ترقی سے معاشی فوائد پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ سی پیک میں سرمایہ کاری اور زراعت میں بہتری کا امکان ہے۔ پاکستان میں ٹیکس اہداف میں ناکامی سے خسارہ بڑھے گا۔ بیرونی ادائیگیوں کا توازن بھی حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے۔ مالی استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔آئی ایم ایف نے مالی نقصانات میں کمی کیلئے توانائی کے شعبے میں ریکوری بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ اعلامیے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو اعشاریہ نو فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مذاکرات کے دوران سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی تنظیم نو اورنجی شعبے کی شمولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -