اقتدار سنبھالا تو ملکی اور عالمی مسائل ورثے میں ملے، ٹرمپ

اقتدار سنبھالا تو ملکی اور عالمی مسائل ورثے میں ملے، ٹرمپ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چاہے مشرق وسطیٰ ہویا شمالی کوریا، امریکہ کے اندرونی مسائل ہوں یا خوفناک تجارتی معاہدے، یہ سب ہمیں ورثے میں ملے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہاکہ ورثے میں ملے ہوئے تمام مسائل کو وہ درست کریں گے۔انہوں نے ایک بار پھر ایران ڈیل پر تنقید کی اور اسے بدترین معاہدہ کہا، جو امریکہ ہی نہیں مشرق وسطیٰ کے بھی خلاف ہے۔ وہ اس معاملے میں جو بھی ممکن ہوا ضرور کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متحد ہوکر داعش کوتباہ کردیں گے۔ فلسطین اوراسرائیل میں امن قائم کراکر مشرق وسطیٰ کا تنازع ہمیشہ کیلئے ختم کرادیں گے۔نیویارک ٹائمز سے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایک خفیہ گفتگو میں پتہ چلا ہے کہ صدر اوباما کی سابق نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس ٹرمپ کے ساتھیوں کی شناختیں تلاش کررہی تھیں، جو کہ جرم ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...