حکومتی ارٹی انتخابی وعدوں اور منشور پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئی : بلاول بھٹو

حکومتی ارٹی انتخابی وعدوں اور منشور پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئی : بلاول ...

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں اور اپنے منشور پر عملدرآمد میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، عوام پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ،پیپلز پارٹی عملی طور پر میدان میں نکل چکی ہے اسی لئے حکمرانوں کے چہروں پر پریشانی صاف عیاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کیلئے آنے والے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور، پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن ،جنرل سیکرٹری خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی اور نور عالم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کی تنظیم سازی ،مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم سازی کا مرحلہ رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ذیلی ونگز کی تنظیم سازی کے مراحل کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا بلکہ اپنے منشور کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے ۔جلد پورے صوبے میں جلسے کر کے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کروں گا۔

بلاول بھٹو

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...