ردالفساد آپریشن کے باوجود دہشتگرد اپنی موجودگی کا حساس دلا رہے ہیں : پروفیسر ساجدمیر

ردالفساد آپریشن کے باوجود دہشتگرد اپنی موجودگی کا حساس دلا رہے ہیں : پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ و سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عالمی فوجی اتحاد سے ایران کو باہر نہیں رکھنا چاہیئے ضرب عضب آپریشن کے بعد ردالفساد آپریشن کے نام سے حکومت کے فوج کی مدد کے آپریشن کے باوجود دہشت گرد اپنی موجودگی کا احساس دلارہے ہیں اینٹیلی جنس ایجنسیوں کا کردار حوصلہ افزا لیکن ان کی آپس میں کوآرڈینیشن ہونا چاہیئے اور کریڈٹ گیم کو ختم کرنے کے لئے ایجنسیوں کے درمیان جوائنٹ پول ہونا چاہیئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا کردار تسلی بخش نہیں ان سے بہتر کردار تو نواب زادہ نصراللہ خان موحوم کا تھا حافظ محمد سعید سے جماعتی شکایات اپنی جگہ لیکن انہیں کشمیر کی آواز عالمی سطح پر بلند کرنے کی وجہ سے بیرونی مطالبہ پر کی گئی مولانا عبد الرحیم گجر کا اپنی جماعت کو مرکزی جمیعت اہلحدیث میں ضم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں آنے والے وقتوں میں دینی جماعتوں کا اتحاد ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز الحرمین میں کیا اس موقع پر دیگر رہنما مولانا عبد الرحیم گجر ، پروفیسر عبد الرحمن لدھیانوی، مولانا احتشام الحق بھوپال ، ڈاکٹر اعجاز فاروقی، حافظ عدنان افضل ، قاری سیف اللہ عابد ودیگر بھی موجود تھے پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا اور نہ ہی اقتصادی ترقی کا خواب پورا ہو سکتا ہے سانحہ پارا چنار سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ضرب عضب آپریشن کے بعد ردالفساد آپریشن کے باوجود دہشت گرد اپنی موجود گی کا احساس دلا رہے ہیں جب ایجنسیاں یہ تباتی ہیں کہ دہشت گرد فلاں علاقہ میں داخل ہو گئے ہیں تو پھر ان کو پکڑا کیوں نہیں جاتا ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی آپس میں کوآرڈینیشن ہو نی چاہیئے کریڈٹ گیم کو ختم کرنے کے لئے ایسا جوائنٹ پول بنایا جائے کہ ایجنسیوں کا آپس میں مکمل طور پر رابطہ رہے اور دہشت گردوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جاسکے انہوں نے کہا پاکستانی سفارتکاروں کی سہہ ماہی، ششماہی رپورٹ بھی طلب کی جانی چاہیئے کہ وہ بیرون ممالک میں کس کس سے ملے اور ملکی وقار کے لئے کیا کیا انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خوش آئند اقدام ہے لیکن ضروری ہے کہ ملک بھر کے علاقوں میں سی پیک منصوبے کے ساتھ اکنامک زون بنائے جائیں اور جتنا جلدی ممکن ہو اس کے فوائد عام آدمی تک فوری طور پر پہنچنے چاہیءں انہوں نے کہا کہ جب تک اسلامی ممالک کے حکمران متحد نہیں ہو ں گے اس وقت تک امریکہ اور اس کے حواریوں کے شکنجے سے نہیں نکل سکتے ۔دریں اثناء سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ردالفساد کے تحت گستاخ بلاگرز کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سیکولر طاقتوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ اسلامی نظام ہی پاکستان کا مقدر اویہی کامیاب اور شاندار مستقبل ہے۔ لاہور میں ہونے والا خود کش دھماکہ ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ملتان کے ضلعی امیرمحمد شریف چنگوانی کی رہائش گاہ پر دیئے گئے صبحانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے پنجاب میں آنے کی بجائے جہاں اقتدار ملا ہے وہاں پر درست سمت میں کام کر یں۔اس موقع پر مرکزی جمعیت نظریاتی کے رہنما مولانا عبدالرحیم گجرکی ضلعی امیر شیخ محمد شریف چنگوانی اور دیگر مقامی قائدین سے مصالحت کرائی گئی اور عبدالرحیم گجر نے نظریاتی جمعیت کے مرکزی جمعیت اہل حدیث میں انضمام کا اعلان کیا۔ جس حوالے سے سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ صلح، مصالحت پسندی ، اسوہ حسنہ آپؐ کی سیرت کا مرکزی سبق ہے۔یہ اتحاد اور انضمام خوش آئند ہے۔ اس موقع پر شیخ محمد شریف چنگوانی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے جماعت میں رہے اور رہیں گے۔ ہر رکن اور رہنما کو جماعت کے ساتھ مسقل وابستگی رکھنی چاہئے۔ اس موقع پر ضلعی ناظم اعلی علامہ عنایت اللہ رحمانی، قاری سیف اللہ عابد، قاری عطا اللہ عزیز،حافظ عبدالحمید ، قاری ہدایت اللہ، حافظ غلام اللہ محمدی، مولانا عبد الرحیم گجر، مفتی عبدالرحمان شاہین، مفتی محمد بن عبداللہ،عبدالحئی اثری،صدیق حامد، چوہدری عبداللطیف ،حافظ مسعود اظہر،اقبال انجم،ضیاالرحمان عباسی،قاری نزاکت، طاہر محمود ، محمد عبداللہ ودیگر بھی موجود تھے۔