پروفیسر ساجد میر کا حافظ سعید کی نظر بندی پر اظہار مذمت،قبضے کا الزام بھی عائد کردیا

پروفیسر ساجد میر کا حافظ سعید کی نظر بندی پر اظہار مذمت،قبضے کا الزام بھی ...

ملتان(جنرل رپورٹر)امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان و سینیٹر علامہ ساجد میر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر قبضے کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ جب علامہ ساجد میر سے حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید نے ہمارے کئی اداروں اور مساجد پر ناجائز قبضے کئے ہیں، ان سے جماعتی شکایات ہیں، ان کیآواز بند نہیں ہوئی صرف نظر بندی ہے۔ علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ حافظ سعید جمہوریت کو کفر قرار دیتے رہے ہیں اس کے باوجود وہ مین سٹیریم کی طرف آ رہے تھے اور پاکستان کے اندر ان کی کوئی دہشت گردانہ کاروائیاں نہیں تھیں۔ ان کی نظر بندی سراسر بیرونی مطالبے اور دباؤ پر ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

الزام

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...