سندھ ، 4ہزا ر این جی اوز کی رجسٹریشن معطل کر نے کا فیصلہ

سندھ ، 4ہزا ر این جی اوز کی رجسٹریشن معطل کر نے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سما جی بہبو د نے 4ہزا ر غیر سر کا ر ی تنظیمو ں (این جی اوز ) کی رجسٹریشن والنٹری ویلفیئر ایجنسیز آر ڈننس 1961اور 1962کے ضا بطو ں کی شق 4,9اور 12کی خلا ف ورزی پر منسو خ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں متعلقہ حکا م کو قوا عد و ضوا بط کی خلا ف ور زی کر نے والی این جی اوز کو شو کا ز نو ٹس جا ر ی کر نے کے احکا ما ت جا ر ی کر دیئے ہیں ۔اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر (والنٹری ایجنسیز ) عبدالصمد چنا ئے نے بتا یا کہ صوبا ئی وزیر برا ئے سما جی بہبو د کی ہدایت پر محکمہ کے تحت رجسٹرڈ 10ہزا ر این جی اوز کی جا نچ پڑ تا ل کی گئی ہے ۔پہلے مر حلہ میں غیر فعا ل تنظیمو ں کی رجسٹریشن منسو خ کی جا ئے گی ۔دو سر ے مر حلہ میں سا لا نہ آڈٹ اور رجسٹریشن کی تجدید نہ کرا نے والی این جی اوز کے خلا ف کا روائی کی جا ئے گی ۔انہو ں نے بتا یا کہ والنٹری سو شل ویلفیئر ایجنسیز ( رجسٹریشن و کنٹرو ل ) آر ڈننس کی شق 10کے مطا بق کرا چی ڈو یژن کی 478،خیر پو ر میرس کی 499،نو شہرو فیرو ز 558،لا ڑ کا نہ 219،قمبر شہدا د کو ٹ 122،بدین 215،گھو ٹکی 258،شہید بے نظیر آبا د 320،سانگھڑ 313،سکھر 199،حیدرآباد 148،میرپو ر خا ص 110۔شکا ر پو ر 99،مٹیا ر ی 91،جیکب آبا د 88،تھر پا ر کر 56،ٹنڈو محمد خا ن 63،جا م شورو 62،کندھ کو ٹ 28اور عمر کو ٹ ضلع کی 45این جی اوز کی رجسٹریشن منسو خ کی جا ر ہی ہے ۔اس ضمن میں صوبا ئی وزیر برائے سما جی بہبو د شمیم ممتا ز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کی ہدا یت پر صو با ئی ایکشن پلان کے تحت این جی اوز کی رجسٹریشن قوا نین میں تر میم کی جا رہی ہے ۔جبکہ رجسٹریشن کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کی کلیئر نس اور این او سی لا زمی ہو گی ۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے جا مع قوا نین لا نے کے لئے مشا ورت جا ر ی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...