شہر قائد میں رینجرز معاشی بہتری تک موجود رہے گی : گورنر سندھ

شہر قائد میں رینجرز معاشی بہتری تک موجود رہے گی : گورنر سندھ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز معاشی بہتری تک موجود رہے گی، معاشی ترقی کیلئے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے،کراچی میں امن کے بعد امن خراب کرنے والے کہیں چھپ تونہیں گئے؟محمد زبیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کا سو فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے اوریہ حقیقت ہے ،کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی،جب تک ضروری ہوا رینجرز کراچی میں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر تالے لگے ہیں اور کوئی بھی ان کو کھلوانے کا مطالبہ نہیں کر رہا۔بانی ایم کیو ایم اب تاریخ کا حصہ ہیں ،ایم کیو ایم لندن کا نام لینے والا کوئی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سب پاناما کے فیصلے کے منتظر ہیں ،فیصلہ جلد آجانا چاہیے ،فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔گونر سندھ نے مزید کہا کہ راحیل شریف بھی دوسروں کی طرح ایک جرنیل ہی تھے،وہ بھی ایک عام انسان تھے ان کو زیادہ بڑا نہ بنایا جائے۔کراچی کے حوا لے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں دنیا بدل چکی ہے،تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی کراچی کو اب بند نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے2004 میں دلی کی جو بات کی تھی وہ 2013 سے زیادہ خطرناک ہے۔دلی میں خطاب کا ایک علامتی پہلو ہے جس میں انہوں نے تقسیم پر معافی معانگی تھی اوربانی ایم کیو ایم اس وقت جنرل پرویز مشرف کے اتحادی تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...