آئی پی ایل میں رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ممبئی انڈینز کو شکست دیدی
پونے(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ تفصیلا ت کے مطابق ممبئی انڈینز نے جیت کیلئے 184رنز کا ہدف دیا جسے رائزنگ پونے نے تین وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر عبور کر لیا۔ سٹیون سمتھ 84رنز کیساتھ سرفہرست رہے جبکہ رائنے 60رنز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے سوتھی ، پا نڈیا ،میکلاگھن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ممبئی انڈینز نے مقرررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے جس میں بٹلر 38رنز کیساتھ پہلے ،پانڈیا 35رنز کیساتھ دوسرے اور نتیش رانا 34رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔
ممبئی انڈینز شکست