12مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد

12مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت کی ٹیموں کو جمعرات کے روز12مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا کو برآمد کیا ہے۔جس (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
میں10مقامات ان ڈور اور2مقامات آؤٹ ڈور ہیں۔یہ ڈینگی مچھر اور لاروا موسیٰ پاک،بوسن ٹاؤن،شیر شاہ،ممتاز آباد اور شاہ رکن عالم ٹاؤن سے ملے ہیں۔جبکہ محکمہ صحت کی ٹیموں کو یکم جنوری2017ء سے لیکر اب تک مجموعی طور پر575مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔جس میں527 مقامات ان ڈور اور48مقامات آؤٹ ڈور ہیں۔شجاع آباد اور جلال پور پیروالا سے تاحال کوئی بھی ڈینگی مچھر اور لاروا نہ ملا ہے انکی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر صحت حکام کو ارسال کری جارہی ہے۔