زیر زمین800فٹ گہرائی سے ریت نکالنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو12اپریل کیلئے نوٹس، رپورٹ طلب

زیر زمین800فٹ گہرائی سے ریت نکالنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو12اپریل کیلئے ...

ملتان(خبرنگار خصوصی)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے زیر زمین800 فٹ گہرا(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ئی سے ڈرلنگ میشن کے ذریعے ریت نکالنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو 12اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں شہباز علی کرمانی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ ریت اور مٹی ٹھیکیداری پر سپلائی کرنے کا کاروبارکرنے والے افرادعنصر بھا بھہ ملک منظور،حفیظ بھٹی ودیگر نے موضع بوعہ پورمیں 12ایکڑ اراضی لیکرڈرلنگ مشین کے ذریعے زمین کی 800فٹ گہرائی سے ریت نکال کر فروخت کررہے ہیں۔جس کے باعث قریبی علاقہ کی زیر زمین کھوکھلی ہونا شروع ہوگئی اور قریب موجود کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ نے سے نقصان ہونے کا شدید خطرہ ہے لاحق ہے۔اسلئے مستقبل میں کسی ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے مذکورہ افراد کو ریت نکالنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...