صوبہ بھر کی ضلع کونسلوں سے شعبہ وٹرنری کی 3850سیٹیں ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری
ملتان (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سمری کی منظوری دیئے جانے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے صوبہ بھر کی ضلع کونسلوں سے شعبہ وٹرنری کی 3850سیٹیں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ضلع کونسلوں سے وٹرنری برانچ کی یہ سیٹیں یکم جنوری 2017سے پنجاب ڈیلی گیشن آف فنانشنل پاور رولز 2016کے تحت ختم کی گئی ہیں ان ختم کی جانیوالی سیٹیوں میں گریڈ 1تا 17گریڈ تک کی سیٹیں شامل ہیں جن اضلاع سے یہ سیٹیں ختم کی گئی ہیں ان میں راولپنڈی کی 134، اٹک کی 203، چکوال کی 104، جہلم کی 68، سرگودھا کی 212، خوشاب کی 83، بھکر کی 169، میانوالی کی 95، گوجرانوالہ کی 86، گجرات کی 125، حافظ آباد کی 44، ناروال کی 36، منڈی بہا الدین 86، سیالکوٹ کی 77،فیصل آباد کی 277، ملتان کی 87، لودہراں کی 38، خانیوال کی 66وہاڑی کی 139، ڈی جی خان کی 52، لیہ کی 37، مظفر گڑھ کی 112، راجن پور 59، بہاولنگر 134، بہاولپور کی 138، رحیم یار خان 184سیٹیوں سمیت دیگر اضلاع کی کل 3850سیٹیں شامل ہیں اور اب یہ پوسٹیں یکم جنوری 2017سے شعبہ وٹرنری کے کنٹرول میں چلی جائیں گی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے حکم پر سیکشن آفیسر ایڈمن IVمظفرمختار نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔