وہاڑی میں ٹرک و ٹینکرز ڈرائیوروں کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی میں ٹرک و ٹینکرز ڈرائیوروں کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)سینکڑوں ٹرک و ٹینکرز ڈرائیورز نے ڈی سی آفس کے سامنے ملتان روڈ بلاک کرکے ڈی ایس(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پی ٹریفک کے خلاف شدید احتجاج اور نعرہ با زی کی ، ڈرائیور نے سڑک پر لیٹ کر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ عرصہ دارز سے ڈرائیونگ کررہے ہیں لا ئسنس کی تاریخ ختم ہونے پر دوبارہ بنوانے کیلئے درخواست دی مگر گزشتہ چارماہ گزرنے کے با وجود بھی ڈرائیونگ لا ئسنس جاری نہیں کیے گئے ، احتجاجی مظاہرین محمد اسلم ، عبدالرشید، محمد نصیر و دیگر ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے مز ید کہا کہ جب تک ڈی ایس پی ٹریفک کا تبادلہ نہیں کیا جا تا ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لا ئنیں لگ گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑا انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...