سی پی او ملتان نے مجھے سکیورٹی دینے سے انکار کردیا،حامد سعید کاظمی

سی پی او ملتان نے مجھے سکیورٹی دینے سے انکار کردیا،حامد سعید کاظمی

ملتان(جنرل رپورٹر)سی پی او ملتان نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کو پولیس سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ جمیل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ بری ہو(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نے کے بعد سی پی او ملتان سے مل کر ان سے سکیورٹی دینے کی تحریری درخواست کی مگر انہوں نے کہا کہ ان پر بہت بوجھ ہے اور عملہ کم ہے یاس لئے سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے اور پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس میں میرے ڈرائیور اور گن مین کو شہید کر دیا گیا، تخریب اور دہشت گرد جب پکڑے جاتے ہیں تو ان کی ہٹ لسٹ میں میرا نام بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بھی سکیورٹی ایشوز کی وجہ سے مجھے الگ رکھا گیا، گرفتاری سے پہلے مجھے پولیس کی جانب سے سکیورٹی دی گئی تھی لیکن اب سکیورٹی نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تخریب کاروں اور دہشت گردوں کے خلاف بولتے ہوئے میں کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوتا، ہمیشہ کھل کر بتایا کہ کون لوگ اس تخریب کاری میں ملوث ہیں اس لئے ان کی نظروں میں کھٹکتا ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...