پانامہ کیس کا فیصلہ کرپشن کیخلاف آیا تو ملکی وقار بڑھے گا‘ احمد محمود
ملتان (جنرل رپورٹر ) پاکستان میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی صرف تین لبرل سیاسی پارٹیاں ہیں، باقی ساری پارٹیاں دہشت گردی کے ساتھ فلرٹ کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری شوکت بسرا، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، ڈاکٹر جاوید صدیقی، سلیم الرحمٰن میو، ایم سلیم راجہ، نسیم لابر، عبدالرؤف لودھی، شیخ غیاث الحق، سید عارف شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی بھی ہمارا فخر ہیں کہ انہوں نے بھی پارٹی کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر اپنے اوپر الزامات برداشت کئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انتظامی مشکلات کے پیش نظر ملتان کا جلسہ ملتوی کیا، یقین دلاتے ہیں کو پورے پنجاب کا سب سے بڑا جلسہ ملتان میں ہو گا اور ملتان میں بلاول ہاؤس بنے گا مخدوم احمد محمود نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ علامہ حامد سعید کاظمی کوحج کرپشن کیس سے باعزت بری ہونے مبارکباد پیش کی۔