21 ویں صدی غلبہ اسلام کی صدی ثابت ہوگی ‘ اویس نورانی

21 ویں صدی غلبہ اسلام کی صدی ثابت ہوگی ‘ اویس نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل الشاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان عشق و محبت کے پروانوں کی جماعت ہے۔انہوں نے خادمین کو(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ہدایت کی کہ ہماری زندگی کا مقصد خوش اخلاقی ،دوسروں کے کام آنا اور اسوۂ حسنہ پر عمل کرنا ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے دورہ پر جامعہ خیر المعاد میں صاحبزادہ قاری ناصر میاں،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں خان،جمعیت علماء پاکستان ملتان ڈویژن صدر ڈاکٹر اشرف قریشی اور دیگر کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ بیسویں صدی روس کے ٹکڑوں کی صدی تھی اور اکیسویں صدی غلبہ اسلام کی صدی ہوگی اور امریکہ اپنے انجام کو پہنچے گا ۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان ملتان ڈویژب صدر ڈاکٹر اشرف قریشی ،سینئر نائب صدر سجاد علی حامدی،جنرل سیکرٹری غلام فرید سعیدی،شبیر نورانی،غلام مرتضیٰ قریشی،صدرالدین حامدی،عابد حامدی،عبدالرزاق سعیدی،عبدالحمید شاہ،سید کلیم اللہ شاہ،قاری ناصر چشتی،نعیم رضوی، فیاض حامدی،شبیر نورانی،ایوب قریشی،خلیل قریشی،شریف نورانی،حاجی سراج،قاری منیر،حافظ اورنگزیب موجود تھے۔