دینی جماعتوں کا آج ’’یوم تحفظ ناموس رسالت‘‘منانے کا اعلان

دینی جماعتوں کا آج ’’یوم تحفظ ناموس رسالت‘‘منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر )کل جماعتی تحریک ناموسِ رسالتؐ میں شامل جماعتوں جے یو آئی،جے یو پی،جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علماء و مشائخ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
اہلسنت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف آج ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں اجتماعات جمعہ پر علماء و خطباء بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پاس کرائینگے ۔نیز فیس بک پرگستاخ مواد مکمل طور پر ختم نہ کرنے اور عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک فرار ہونیوالے گستاخ بلاگرز کی انٹرپول سے عدم گرفتار ی کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت آج لاہور سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں کی مساجدکے باہر بعد نمازِ جمعہ احتجاجی جلوس نکالے و مظاہرے کریگی۔اس کے بعد آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
اعلان