میٹرو پراجیکٹ کے سول ورکس کیساتھ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ‘ لینڈ ایکوزیشن کا آڈٹ بھی شروع ‘ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا

میٹرو پراجیکٹ کے سول ورکس کیساتھ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ‘ لینڈ ایکوزیشن کا ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس نے میٹرو بس پروجیکٹ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کے سول ورکس کے ساتھ اب پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اور لینڈ ایکوزیشن کا آڈٹ بھی شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پی اے پی ایچ اے اور لینڈ ایکوزیشن برانچ سے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے لینڈ ایکوزیشن کے آڈٹ شروع ہونے کے فوری بعد لینڈ ایکوزیشن علیل ہو گئے ہیں ۔ آڈٹ ٹیم کے طلب کر نے پر انہوں نے گردے میں درد کا بہانہ بنا کر آنے سے انکار کر دیا ہے اور اپنا فون بھی بند کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے میٹرو بس پروجیکٹ کے سول ورکس میں 160 سے زائد آڈٹ آبزرویشن سامنے آ چکی ہیں ‘جن سے فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے اور زائد ادائیگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...