پنجاب بھر کی میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسلوں میں ایڈجسٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور فاٹاملازمین بارے تفصیلی رپورٹ طلب

پنجاب بھر کی میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسلوں میں ایڈجسٹ پبلک ہیلتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبرنگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے صوبہ بھر کی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
میونسپل کارپوریشنوں اور ضلع کونسلوں میں ایڈجسٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پھاٹا کے ملازمین بارے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ کے ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ کی طرف سے صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشنوں اور ڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیف آفیسروں کو جاری کی گئی ہدایت میں سابق ٹی ایم ایز ادوار سے نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کئے جانیوالے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پھاٹا کے ملازمین بارے تفصیلی طلب کی گئی ہے اور انہیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پھاٹا کے کام کرنیوالے ملازمین کی تفصیلی رپورٹ بمطابق پرفارمہ جس میں ملازمین کا گریڈ، پوسٹ تعیناتی کا مقام و دیگر تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔