واپڈا ہاؤسنگ سکیم میں الاٹی کی جائیداد منسوخ کرنے کی کارروائی کیخلاف پٹیشن پر نیب حکام سے وضاحت طلب

واپڈا ہاؤسنگ سکیم میں الاٹی کی جائیداد منسوخ کرنے کی کارروائی کیخلاف پٹیشن ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) لا ہور ہا ئیکورٹ ملتان بنچ نے واپڈا ہاوسنگ سکیم میں الاٹی کی جائیداد کو منسوخ کرنے کی کارروائی کے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

خلاف پٹیشن پر نیب حکام سے 10 اپریل کو وضاحت طلب کرلی ہے۔فا ضل عدا لت میں جلالپور پیروالہ کے محمد نعیم تھہیم نے موقف اختیار کیا تھا کہ واپڈا ٹاؤن ہاوسنگ سکیم فیز 1 ای بلاک میں کھلی نیلامی کے ذریعے دکان کی اراضی حاصل کر کے رقم بھی جمع کرادی لیکن اب نیب حکام کی ہدایت پر واپڈا ٹاؤن ہاسنگ کالونی کے منتظمین اس کا پلاٹ منسو خ کرنے کے در پے ہیں عدالت نے نیب حکام کو پٹشنر کا بیان قلمبند کرکے مقدمہ کا حصہ بنانے اور مزید کارروائی سے روکتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...