ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان،وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے

ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان،وکلاء عدالتوں میں پیش ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے لئے آج مکمل(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ہڑتال کی جائے گی اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوں گے۔اس ضمن میں بارعہدیداران کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورتحریک کے اہداف کے حصول اورآئینی مطالبات کے سلسلہ میں آج بروزجمعتہ المبارک کو ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال ہوگی اوروکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...