عوامی کو صحت کی معیاری سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،علی جان

عوامی کو صحت کی معیاری سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،علی جان

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) صوبائی سیکریٹری ہیلتھ علی جان کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی سمیت تمام شعبہ جات کا دورہ کیا ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان عوام کو معیاری طبّی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی سیکریٹری ہیلتھ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکریٹری ہیلتھ علی جان نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا دورہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فیّاض بٹ بھی موجود تھے سیکریٹری ہیلتھ کو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر پرویز راجہ نے بریفنگ دی جس کے بعد انھوں نے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سرجیکل ڈیپارٹمنٹ شعبہ بیرونی مریضاں گائنی ڈیپارٹمنٹ ایکسرے روم کے علاوہ وارڈز کا بھی تفصیلاً دورہ کیا ان شعبہ جات کے حوالے سے انھیں تحصیل سرجن ڈاکٹر ضمیر حسین بٹ نے بریفنگ دی اور ہسپتال میں دی جانے والی سہولتوں اور اپ گریڈیشن کے بارے میں بتایا سیکریٹری ہیلتھ علی جان نے وارڈز میں داخل مریضوں سے بھی میسّر سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا سیکریٹری ہیلتھ علی جان نے دورے کے اختتام پر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی معیاری طبّی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...